سرینگر//مسئلہ کشمیر کے آئندہ10برسوں میں حل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی عوام کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین تب تک حل نہیں ہونگے جب تک اِن دونوں مسائل کو عوامی اُمنگوں اور خواہشات کے عین مطابق حل نہیں کیا جاتا ۔صدر پاکستان ممنون حسین نے کہاکہ آئندہ دس سال میں دنیا میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے جس سے مسئلہ کشمیر اور عرب دنیا کے کئی مسائل حل ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے اس وقت تک حل نہیں ہوںگے جب تک انھیں دونوں علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیاجاتا۔صدر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام مظالم کے باوجود آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ممنون حسین نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے اور اسکی طرف سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ان کا کناتھا کہ عوامی امنگوں اور خواہشات و احساسات کے مخالف بھارت نے کشمیرخطہ پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔پاکستانی صدر نے مزید کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام مسلسل اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بر سر جدوجہد ہے۔ان کا کہناتھا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام پربھارتی اور اسرائیلی فورسز جبر وزیادتیاں کررہی ہیں ، جسکی وجہ سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں رونما ہورہی ہیں ۔