گاندربل//گاندربل میں نیشنل ہیلتھ مشن سے وابستہ سینکڑوں ملازمین نے کام چھوڑہڑتال کرکے چیف میڈیکل دفتر کے احاطے میں احتجاج اور مظاہرے کئے۔نیشنل ہیلتھ مشن کے سینکڑوں ملازمین نے مستقلی پالیسی ترتیب دینے اور جی پی فنڈ سمیت دیگر مراعات کے حقوق کی خاطر چیف میڈیکل دفتر کے احاطے میں کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے مظاہرے کئے۔ مظاہروں میں شامل کئی ملازمین نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا مسلسل دس برسوں سے قلیل تنخواہوں پر دن رات کام کررہے ہیں تاہم مستقل کرنے کی پالیسی موجود سرکار کے پاس ہے اور نہ ہی دیگر مراعات کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اس بارے میں کئی مرتبہ اعلی حکام کو مطلع کیا گیا تھا لیکن اس بارے میں موجود حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہیں مجبوراً ہمیں کام چھوڑ کر ہڑتال پر جانا پڑا۔گاندربل کی دیگرملازمین کی انجمنوں اور تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت میں اظہار یکجہتی کے طور پر شمولیت کی۔ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کنفیڈریشن کے نائب صدر شوکت احمد چھترگلی نے نیشنل ہیلتھ مشن کے کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی جائز مطالبات پورے کئے جائیںادھر پورے ضلع میں قائم 63 طبی مراکز میں ہڑتال کی وجہ کام کاج مکمل طور پر متاثر ہوا اور ہزاروں کی تعداد میں مریض بغیر علاج معالجہ کے واپس لوٹ گئے۔