چینئی، 3 مارچ (یو این آئی)صدرپرنب مکھرجی نے ہندوستان کو کثیر قطبی اور کثیر فریقی دنیا میں ایک ذمہ دار اور ابھرتی ہوئی طاقت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک کے خلا ف ناپاک منصوبے رکھنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنا بدلتے وقت کی مانگ ہے ۔ مسٹر مکھرجی نے تامبرم میں واقع ایر فورس اسٹیشن میں 125ہیلی کاپٹر اسکوارڈن کو اسٹینڈرڈ اور میکانیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو 'کلرس' دینے کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے خلاف سخت جواب دینے کے علاوہ داخلی اور باہری چیلنجز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔ صدر مکھرجی نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملوں میں ہندوستانی فضائیہ کے 125 ہیلی کاپٹر اسکواڈرن کے رول کو یا د کیا جنہوں نے دہشت گردوں کو ایک علاقہ تک محدود کردیا تھا اور ان کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس دستہ نے پٹھان کوٹ ائر فورس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے دوران دہشت گردوں کو ایک جگہ محدود کرکے نمایاں رول ادا کیا تھا جس کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا اس دستہ نے ضرورت کے وقت مشکل چیلنجوں کا سامنا کرکے خود کو آزمائش پر کھرا ثابت کیا ہے ۔ صدر نے کہا کہ ہندوستان کثیر قطبی اور کثیر پہلو والی دنیا میں ایک ذمہ دار اور ابھرتی ہوئی طاقت ہے ۔ صدر نے کہا ''ہمارے اثر والے خطہ کا ہمیشہ بدلنے والے جغرافیائی، سیاسی منظر ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہم ہمارے ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ناپاک ارادے رکھنے والوں کے خلاف مزاحمت کی جائے انہیں سختی سے روکا جائے ۔''انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے علاوہ ہندوستان کی مسلح افواج قدرتی آفات کے موقع پر بھی شہریوں کو بچانے انہیں راحت پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا 'جموں کشمیر کی وادی' تمل ناڈو اور اتراکھنڈ میں آئے سیلابوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے جو کارروائی کی اس کے لئے وہ خصوصی تذکرے کے حقدار ہیں اور پورا ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ نے اپنی انتھک اور بے لوث خدمات سے اپنے بہادر سپاہیوں کے عزم واستقلال کو ظاہر کردیا ہے ۔ فضائیہ نے ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کرتے ہوئے تکنیکی طور پر مہارت حاصل کرلی ہے ۔