ڈورو //ڈورو اور ویری ناگ میں مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کی سروس گذشتہ کئی دنوں سے بند پڑی ہے ۔اس دوران کمپنی کی براڈ بینڈ سروس بھی ٹھپ ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ15دنوں کے دوران بی ایس این ایل موبائل سروس اکثر وبیشتر ٹھپ رہتی ہے جس کی وجہ سے صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں ۔صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کمپنی نے اپنی سروس میں سُدھار نہیں لایا تو وہ احتجاجاََ اپنے سم کارڈ کمپنی کو واپس کریں گے۔