سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترال میں جنگجووں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکارمنظور احمد نائک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے گھروالوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس ریاست جموں و کشمیر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے پیش پیش رہی ہے اور اسلکئے انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ترال جھڑپ میں زخمی ہونے والے دیگر پولیس اہلکاروں اورنیم فوجی دستوں کے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔