جموں// جموں میں گوجر بکروال کانفرنس کی جانب بیداری مہم دوسرے ہفتے میں داخل چھ مارچ کو جموں میں کانفرنس کے جنرل کونسل کی میٹنگ کا اہتمام۔جموں کشمیر گوجر بکروال طبقے کی جانب سے آج سے دو ہفتے قبل جموں کے مختلف علاقوں سے شروع ہونے والی بیداری میٹنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جہاں آج طبقے کی جانب سے کھٹوعہ میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں طبقے کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ہے کانفرنس کے جنرل سکرٹری محمد یاسین پسوال کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں علاقے میں کچھ نئے لیڈان کو شامل کر کے علاقے کے عام کوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مختلف عہدوں کے لئے نامذد کیا گیا ہے جس میں تیگ علی کو ضلع صدر،روشن چوہان کو نائب صدر مقرر کیا گیا اجلاس میں جموں کے کانفرنس کے صدر محمد شفی کھٹانہ ،یوتھ لیڈر محمد صادق ،سابق ایس ایس پی سرادر خان کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جنرل سکرٹری کے مطابق 6مارچ کو ڈاک بنگو گاندھی نگر جموں میں جنرل کونسل کی ایک خوصوصی اجلاس کا احہتمام کیا گیا ہے جس میں طبقے کے تمام ممبران اسمبلی ،منسٹر وں کے علاوہ کانفرنس کے باقی لوگوں کے ساتھ طبقے کے عام لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ طبقے کے لاکھوں آبادی کو مشکلات سے نجات دلایا جائے ۔واضح رہے کانفرس نے گزشتہ ہفتے جموں صوبے میںمیں بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو صوبے کے ہر علاقے میں پہنچ گئی ہے۔