مینڈھر//ایس ایس پی پونچھ راجیو پا نڈے نے اتوار کے روز پو لیس تھا نہ مینڈھر میں ایک عوامی دربا ر منعقدکیا جس میں بھاری تعداد میںپولیس افسران اور معززین موجود تھے ۔ اس موقعہ پرمقامی لوگوں نے پو لیس کی کا رکر دگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مینڈھر کے اندر پو لیس انتظامیہ نے عوام سے بہتر تال میل قائم رکھا ہوا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایس ڈی پی او مینڈھر شاہد نعیم چوہد ری اور ایس ایچ او مینڈھر ڈی ایس پی دلیپ سنگھ بلو ریہ بہتر طریقہ سے کام کررہے ہیں اور یہاں امن و بھائی چارہ قائم ہے ۔انہوںنے ایس ایس پی پو نچھ کو ضلع پونچھ کا چارج سنبھالنے پر مبا رکباد پیش کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کریںگے ۔اپنے خطاب میں راجیو پا نڈے نے کہا کہ وہ مینڈھر میں آپسی بھائی چارہ دیکھ کر کافی متاثر ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کوئی بھی دنگا فساد کر نے سے پہلے انکے دفتر میں آئیں اور ان کے سامنے بیٹھ کر با ت چیت کر یں تا کہ افہام وتفہیم سے اس کا حل نکالاجاسکے ۔انہو ں نے نشیلی ادیات سے نو اجو انو ں کو دور رکھنے کی تلقین کی ۔اس موقعہ پر شاہد نعیم، محمد اعظم فا نی، محمد صادق چوہد ری، شوکت چوہد ری، پر وین کما ر ساہنی، ظفر اللہ آزاد، عمر ان ظفر، حبیب اللہ خان، دلشاد جٹ، کفیل خان، دولت خان، محمد رشید عرف حا جی پلو، حاجی خو رشید میر کے علا وہ کئی دیگر لو گو ں نے خطاب کیا ۔ نظامت کے فر ائض ایس ایچ او مینڈھر نے انجام دیئے۔ ایس ایس پی پولیس تھانہ گورسائی میں بھی عوامی دربار منعقد کیا۔