جموں//جے اینڈکے نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ نے آئی سی ڈی ایس ، پی ایچ ای مکینکل ایرگیشن ، پی ڈبلیوڈی ، پی ڈی ڈی فلوریکلچر ، سوائل کنزرویشن ودیگرمحکموں کے ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں واگذارنہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔اس دوران مظاہرین کی قیادت نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے صدرغفور ڈار کررہے تھے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف محکموں کے کیجول لیبرملازمین اورآنگن واڑی ورکرس چھ مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے مانگ کی کہ ملازمین کے جائزمطالبات جن میں تنخواہوں کی واگذاری، آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہوں میں اضافہ، ورکروں کی سپروائزروں کے طورپرترقی اورپرموشن میں ان کے کوٹے میں 80 فیصد اضافہ کرناشامل ہے کوفوری طورپر پوراکیاجائے ۔اس دوران ریلی سے راجندرکمار، مولوی نذیر احمد، وکرم جیت سنگھ، یش پال ، رتنا دیوی ، برکت علی ، مشتاق احمد، راج سنگھ، پیراں دتہ، ارشاد بیگم ، شاہانہ اختر، جوگندر پال ، سورنا ، رفتہ، روبینہ اختر، سرور بیگم ، مہہ جبین ، سفیہ فردوس، پشپندر سنگھ، یعقوب علی، کیول کرشن ،کلونت کور ودیگران نے بھی خطاب کیا۔