جموں// رضوان الاسلام ولد مرزا شبیر حسین ساکن کوٹ ، بہروٹ تحصیل تھنہ منڈی ، ضلع راجوری کو گورونانک دیو یونیورسٹی امرتسر کی جانب سے ڈاکٹرآف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) اُردو کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔ مذکورہ ریسرچ اسکالر نے ’’ناشر نقوی۔حیات اورادبی جہات ‘ کے موضوع پر پروفیسرعزیز عباس کی نگرانی میں تحقیقی مکمل کرکے یونیورسٹی کوپیش کیا۔