ترال//ترال میںفورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے دو جنگجوئوں کی یاد میںمنگل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے معمولات کی زند گی بری طرح متاثر ہوئی ۔ مکمل ہڑتال کی وجہ سے قصبے اور ملحقہ دیہات میں سڑکوں پر ٹرانسپورٹ غائب رہا جبکہ تمام سرکاری و غیرسرکاری ادارے ، بنک ،تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل طور پربند رہے ۔کل بھی لوگوں کی بڑی تعداد تعزیت پرسی کرنے کی غرض سے مولوی عاقب کے گھر ہانیہ نازنین پورہ جا تے رہے۔