سٹی رپورٹر
سرینگر//کے جی بی وی استانیوںنے منگل کوبرستی بارش کے دوران ڈائر یکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں رہبرتعلیم طرزپر مستقل کیا جائے ۔احتجاجی استانیوں نے دھمکی دی کہ ااگر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ غیر معینہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال شروع کریں گی ۔کستورباگاندھی بالیکا ودھیاسے وابستہ عارضی استانیوں نے منگل کو سرینگر میں قائم ڈائر یکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے سامنے جمع ہوکراحتجاجی مظاہرہ کیا۔کے جی بی وی یونین کی صدر میمونہ خان نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ جموں صوبہ میں 130 استانیوں کو مستقل کر دیا گیا جبکہ حکومت کا یہی آڈر کشمیر کے لئے نافذ العمل نہیں ہو رہا ہے ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ آڈر کو فوری طور نہیں عملایا گیا تو کے جی بی وی استانیاں غیر معینہ عرصے کیلئے بھوک ہڑتال شروع کریں گی جس کی تمام تر ذمہ دار سرکارپر عائد ہو گی ۔