مینڈھر// جمو ں و کشمیر بنک کے مینڈھر میں نصب اے ٹی ایم مشینو ںسے جعلی نو ٹ نکلنے کا انکشاف ہو اہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص نے جمو ں وکشمیر بنک کے اے ٹی ایم سے ایک ہز ار روپے نکا لے جس میں ایک نو ٹ 500روپے اور باقی نو ٹ 100روپے کے نکلے۔اس دوران پا نچ سو روپے کا نو ٹ جعلی نکلا ۔محمد کبیر خان نے بتا یا کہ اس کی بہن نے جمو ں و کشمیر بنک کے اے ٹی ایم سے ایک ہز ار روپے نکالے اور اس میں پا نچ سو روپے کا جعلی نو ٹ نکلا ہے ۔اس نے الزام عائد کیا کہ جعلی نو ٹو ں کے معاملے میں جمو ں و کشمیر بنک کے ملا زمین شامل ہیں کیو نکہ اے ٹی ایم مشینو ں میں متعلقہ بنک کے ملا زمین ہی پیسے جمع کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ان ملا زمین کے خلاف انکو ائرئی کی جائے جو اے ٹی ایم مشینو ں میں جعلی نو ٹ ڈال کر لا کھو ں روپے کما رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس قسم کے ملا زمین کو کیا حق ہے کہ وہ بنکو ں میں نو کر ی کر یں جو عام لو گو ں کو لو ٹ رہے ہیں ۔ انہوںنے تحقیقات کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی کیس درج کیاجائے ۔