مینڈھر//مینڈھر کے سماجی کارکن ایڈووکیٹ اخلاق چوہان نے کہاہے کہ ریاست جو پہلے سے ہی سیاسی اتھل پتھل کی شکار ہے اور طرح طرح کی مصیبتوں سے جھونج رہی ہے ،میں بے روزگاری، بجلی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خستہ حالت و پانی کی نایابی کے مسائل لوگوںکا پیچھا نہیں چھوڑ رہے ۔ایک پریس بیان میں چوہان نے کہاکہ ایسے ماحول میں پنچائتی چنائو و وارڈ بندی عوام کے حق میں نہ ہیںاورلوگوں کے قریبی رشتے و آپسی تعلقات ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔ چوہان کا کہنا ہے کہ جب تک پنچائتیںبا اختیار نہ بنائی جائیں،تب تک چنائو کروانا بے معنی و بے مقصد ہے، ایسے چنائو کا مفاد سیاسی لگتا ہے اور سیاسی وعدے کبھی پورے نہیں ہوتے۔ ایڈووکیٹ چوہان کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کہ مینڈھر ملازمین گذرے دو ماہ سے بی ڈی اودفتر مینڈھر میں عوام کی فریاد سننے کے لئے نایاب ہیں، حالانکہ عوام گائوں گائوں محلہ محلہ ڈھونڈ رہی ہے لیکن ملازمین اوربلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مینڈھر وارڈ بندی کی لکیریں کھینچنے میں مشغول ہیں۔