مینڈھر// ٹیچر ایسوسی ایشن مینڈھر کی ایک میٹنگ زیر صدارت مشتاق احمد خان تحصیل صدر مینڈھر منعقد ہو ئی جس میں بالاکو ٹ، منکو ٹ، ہر نی اور مینڈھر زون کے ٹیچر ایسو سی یشن کے صدور نے حصہ لیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے سی ای او پونچھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز موصوف نے بغیر انکو ائرئی کے گو رنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ( گر لز ) مینڈھر کے سنٹر نمبر 4521Cسے امتحانی عملہ کو تبد یل کر کے نئے عملہ کو تعینا ت کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سی ای او پونچھ کو مینڈھر میں آکر پہلے انکوائرئی کر نی چاہئے تھی اور پھر امتحانی عملے کو تند یل کر نا چاہئے تھا۔ انہو ں نے کہا کہ وہ بھی نقل کے خلاف ہیں اور ایک سینٹر میں اگر نقل پر پابند ی لگا دی گئی تواس میں کیا غلط ہوا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہر سینٹر کے اندر ایک ابزرور بھی ہو تا ہے جس سے بھی پو چھنا چاہئے تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک لڑکا چار بجے پیپر دے کر چلا جا تا ہے تو پا نچ بجے اپنے والد ین کو لیکر دوبا رہ واپس آتا ہے تو آکر کا پی ما نگتا ہے ، کسی سپرینڈنٹ کو کیا حق ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے بعد دوبا ہ کا پی دے جبکہ با قی بچے پرچے دیکر امتحانی مر اکز سے با ہر جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس پر لڑ کے اوراس کے والد نے سپرینڈنٹ کے ساتھ بد کلا می بھی کی جس کے بعد انہو ں نے شور شرابہ کیا کہ امتحانی مر اکز میں کھلے عام نقل چل رہی ہے جو کہ بے بنیا د ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سی ای او پونچھ کو امتحانی عملہ تبد یل کر نے سے قبل انکوائرئی کر نی چاہئے تھی ، اور اگر انہو ں نے اب بھی مینڈھر آکر انکوائری نہیں کی تو پھر احتجاج کیاجائے گا ۔ اس موقعہ پر نظیر حسین مغل زونل صدر ، محمد رفیق خان زونل صدر، آصف خان زونل صدر، محمد محمود خان زونل صدر کے علا وہ کئی دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا ۔