درہال//درہال میں سینئر سٹیزن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی مسائل پر غورو خوض کیا گیا ۔ میٹنگ کی صدارت کرامت ملک کررہے تھے جنہوں نے بولتے ہوئے کہا کہ چار ماہ سے درہال کے صارفین کو مفتی انٹائٹل منٹ اسکیم کے تحت ملنے والا راشن فراہم نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے بتایا کہ معذور اور ضعیف العمر لوگوں کوملنے والا پنشن جو سرکار کے مطابق اپریل 2016میں دوسواور پانچ سو سے بڑھاکر ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے اب تک درہال کے پنشن ہولڈروں کو نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ میں مسافروں کے لئے نہ تو بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں اور نہ ہی پسنجر شیڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آدھار کارڈ بنانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ جن لوگوں کے آدھار کارڈ اب تک نہیں بنے ہیں ،سرکار کی طرف سے شروع کردہ مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکیں ۔کرامت ملک نے یہ بھی کہا کہ کابینہ وزیر چودھری ذوالفقار علی نے درہال دورے پر عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو درہال کا دورہ کرائیں گے اور اس موقعہ پر درہال کی عوام کو ڈگری کالج کا تحفہ دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کے اس اعلان کاخیر مقدم کرتی ہے اور امید جتاتی ہے کہ اب یہ اعلان محض اعلان نہیں رہے گا بلکہ حقیقی معنوں میں وزیر اعلیٰ کو درہال لاکر عوام کے لئے ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقعہ پر حاجی محمد اقبال،