جموں//جموں جسٹس سیکولر فورم نے طلباء پرچندروز گذشتہ روز ہوئے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے جی جی ایم سائنس کالج کے باہر جموں کشمیرپولیس اور جموں کشمیربورڈ آف سکول ایجوکیشن حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین کی قیادت چیتن شرما سینئرنائب صدر جموں صوبہ اورپشپند ر سنگھ منہاس کررہے تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چیتن شرما نے کہاکہ یکم مارچ 2017 کو منعقدہوئے بارہویں جماعت کے فزیکس کے پرچے کومنسوخ کرناطلباء کی جائزمانگ ہے ۔انہوں نے کہاکہ 4 مارچ کوریہاڑی چونگی چوک میں احتجاج کررہے طلباء پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جوکہ قابل مذمت ہے ۔انہوںنے بورڈحکام پرطلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس زیادتی کوطلباء برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یکم مارچ کولیے گئے فزیکس کے پرچے کو مارکنگ سکیم کے پیٹرن کے مطابق ترتیب نہیں دیاگیا ہے اوراگراس میں کوئی تبدیلی کی گئی توبورڈ حکام نے طلباء کو اس کی کوئی جانکاری نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جس پیٹرن کے مطابق طلباء نے پڑھائی کی تھی پرچہ اس کے بالکل برعکس تھا۔ انہوں نے کہاکہ پیپر میں12 نمبرات کے ایک چیپٹرمیں سے صرف دوہی اوبجیکٹیو ٹائپ سوالات جبکہ لانگ اورشارٹ آنسرٹائپ سوالات بالترتیب5 اور3 نمبرات کے جو کہ پیٹرن کے مطابق نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے بربریت کامظاہرہ کیاتھاجس کے نتیجے میں درجن کے قریب طلباء زخمی ہوئے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے ایس ایچ او اوراس کی ٹیم کے خلاف سات دن کے اندر سخت کاروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ طلباء کی جائزمانگ کوپوراکیاجائے بصورت دیگر جے جے ایس ایف احتجاج میں شدت لائے گی۔اس دوران مظاہرین میں نتن، ابھی منیو، ساگر، وکاس، لوش ، للت ، انرودھ ، اوپندر ، ہرتک ، پرنس، پرتیک ، سچن ، بھانوودیگران شامل تھے۔