سانبہ//محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ضلع میں شروع کی گئی ایک ہفتے کی’سوئوچھ شکتی سپتا‘ صفائی ستھرائی مہم کے تحت بلاک نڈ کے نیولائٹ ہائرسکینڈری سکول بلاک نڈھ میں سمپوزیم اور لڑکیوں کے کھیل مقابلوں کاانعقاد کیاگیا۔ اس دوران ضلع پنچایت افسر سانبہ اعجازقیصر ، بلاک ڈیولپمنٹ افسرنڈ، گرجیت سنگھ ،بی ڈی او سانبہ سمبھ ترپتا شرما کی نگرانی میں لڑکیوں نے سپون ریس، سیک ریس، جمپ ریس اور روپ ریس وغیرہ مقابلوں میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کے عنوان کے تحت سمپوزیم کابھی انعقاد کیاگیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع پنچایت افسر اعجازقیصر نے کہاکہ صحت مندمعاشرے کیلئے گردونواح کے ماحول کاصاف ستھراہوناناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگوں میں صفائی ستھرائی کے تئیں رجحان بڑھ رہاہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ کھلے میں پاخانہ کرنے کے نقصانات کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دیں۔