جموں//جموں اینڈکشمیر انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ نے انٹرپرینر شپ اویئرنیس پروگرام کے تحت وومن کالج گاندھی نگر میں بیداری پروگرام کاانعقاد کیاجوکہ کالجوں میں پروگراموں کے انعقاد کے سلسلہ میں دوسراپروگرام تھا۔ اس دوران 200 سے زائد طلباء نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس دوران مقررین نے کہاکہ انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کی طرف سے بیداری پروگراموں کاانعقاد وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایات کے مطابق کیاجارہاہے جس کامقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے دستیاب کرانا ہے۔ اس موقعہ پر انسٹی چیوٹ کی طرف سے نوجوانوں کیلئے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میںجانکاری دی۔اس موقعہ پر جے کے بنک ، انڈسٹریز اینڈکامرس اورانسٹی چیوٹ کے عہدیداروں نے خیالات کااظہارکیا۔اس دوران محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیداران نے انسٹی چیوٹ کو بھرپورتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ آئندہ دومہینوں کے دوران ریاست کے تمام کالجوں میں بیداری پروگراموں کے انعقاد کامنصوبہ ہے۔