سرینگر // پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہرمیں ممکنہ جنگجوئیانہ حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دوران شب کشتواڑ کے 3افرادکواسلحہ وگولی بارودسمیت گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق دوران شب بمنہ بائی پاس کراسنگ کے نزدیک تقریباًایک بجے پولیس کی ایک ناکہ چیکنگ پارٹی نے تین مشتبہ افرادکی گرفتاری عمل میں لاکراُنکی تحویل سے چینی ساخت کے 2پستول ،پستول کی20گولیاں ،2ہتھ گولے،بارودی موادکاایک پیکٹ اورایک وائرلیس سیٹ برآمدکرلیا۔گرفتارکئے گئے افرادمیں ریاض احمدوانی ولدمحمدرمضان وانی ،اخلاق احمدکھانڈے ولدغلام رسول ساکنان دچھن اورتوصیف نبی ولدغلام نبی گندروساکن کشتواڑشامل ہیں ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تینوںگرفتار افراد جہانگیر احمد جوکہ کشتواڑ میں سرگرم جنگجو ہے، کے ساتھ کام کررہے تھے۔سبھی گرفتارشدگان کوحراست میں لینے کے بعداُنکے خلاف کیس زیرایف آئی آرنمبر41/2017زیردفعہ7/25آرمزایکٹ اور3/5ای ایس ایکٹ کے تحت درج کیاگیا۔