نیوز ڈیسک
سرینگر//سینٹرل یونیوسٹی آف کشمیر میں شروع کئے گئے نئے کورسوں کیلئے طلباء کی طرف سے اچھا ردعمل سامنے آیا ہے اور5نئے کورسوں کیلئے 6000درخواستیں موصول ہوئے ہیں ۔سینٹرل یونیوسٹی کی طرف سے شروع کئے گئے پانچ پروگراموں کی 195سیٹوں کیلئے 6ہزار طلبہ نے درخواست فارم جمع کئے ہیں۔ طلبہ نے گریجوشن اور پوسٹ گریجویشن کے جن پروگراموں میں درخواست فارم جمع کئے ہیں ان میں فزکس، جیالوجی ، بایوٹیکنالوجی ، ریاضی اور بی ائے ایل ایل بی شامل ہیں۔ سینٹرل یونیوسٹی نے جموں اور سیرنگر میں امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں سے درخواستیں دینے والے طلبہ کیلئے دلی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے ۔جن طلبہ نے مذکورہ پروگراموں کیلئے درخواست فارم جمع کئے ہیں وہ 12مارچ 2017سے اپنے داخلہ کارڈ www.cukashmir.ac.inسے ڈون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹریٹ آف ایڈمیشن اور پی آر او دفتر کی سراہنا کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرمعرااج الدین میر نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ امتحانات کو احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے کام شروع کریں۔