سرینگر//ریاستی ویجی لنس آرگنائزیشن نے لائوڈا کے ایک سینئر آفیسر کو اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرکے غیر قانونی تعمیرات بنانے کی اجازت دینے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔لیکس اینڈ واٹر ویز اتھارٹی (لائوڈا) کے ایک سینئر آفیسر کے خلاف ویجی لنس آرگنائزیشن کو یہ شکایت ملی تھی کہ اس نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرکے جھیل ڈل کے گرد و نواح میں ناجائز تعمیرات کھڑا کرنے کیلئے اجازت دی ۔شکایت ملنے کے بعد ویجی لنس نے تحقیقات شروع کی جس دوران پتہ چلا کہ مذکورہ آفیسر نے اپنی ماں کے نام پر نشاط علاقہ میں 2عمارتوں کی تعمیر کیلئے اجازت دی تھی جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔شکایت ملنے کے بعد گذشتہ سال ویجی لنس نے اس کے خلاف کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کی اور کل انہیں گرفتار کیا گیا۔