پلوامہ // لڑکیوں کی صحیح تعلیم وتربیت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اس کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ۔ ہائی سکول سنگرونی پلوامہ میں درابو نے ا علان کیا کہ اپریل میں سنگرونی اور ابہامہ کے دو سکولوں کو جوڑ کر یہاں ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے دور دراز علاقوں تک نہ جانا پڑے ۔