ملبورن//آسٹریلیا نے امپائر کے فیصلے کا جائزہ لینے کا نظام (DRS) پر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے الزامات کو درکنار کرتے ہوئے آسٹریلیائی کپتان ا سٹیون ا سمتھ اور ٹیم کا دفاع کیا ہے ۔بنگلور میں دوسرے ٹسٹ کے بعد ڈي آر ایس تنازعات میں آ گیا ہے ۔ میچ کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیائی کپتان پر ڈي آر ایس کو لے کر تمام حدیں پار کرنے کا الزام [؟][؟]عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مہمان ٹیم کے کپتان نے کم از کم تین مواقع پر ڈي آر ایس پر کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ڈریسنگ روم کی مدد لی۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کے چیف ایگزیکٹو جیمس سدرلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے کپتان اور ٹیم کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے کپتان کی ایمانداری پر سوال اٹھانا غلط ہے اور میچ کے دوران ڈي آر ایس کے متنازعہ فیصلے پر ڈریسنگ روم سے مدد لینے کے اسمتھ کے فیصلے میں کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔)یواین آئی