جموں//خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ جون 2017 ء تک راشن حاصل کرنے کے لئے آدھار لازمی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جہاں صارفین سے مختلف راشن سٹوروں سے راشن حاصل کرنے کے لئے آدھار کی تفصیلات طلب کی جاتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر چہ مرکزی سرکار نے اس کو لازمی قرار دیا ہے تاہم ریاستی حکومت نے اس میں دی جانی والی رعایت کو جون 2017ء تک بڑھا دیا ہے۔وزیر موصوف نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ صارفین کو راشن ٹکٹ راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔وزیر نے کہا کہ آدھار کارڈ کو اندراج کا عمل مکمل جانے کے بعد لازمی بنایا جائے گا۔وزیر نے آدھار کارڈ کو ایک لازمی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لوگ مختلف سطحو ں پر استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آدھار کارڈ کے لئے اپنا اندراج کریں۔