سرینگر//پدگام پورہ پلوامہ اور بانڈی پورہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں اور دو شہریوں کو حریت (گ) ،متحدہ جہاد کونسل، جمعیت اہلحدیث، انجمن شرعی شیعیان ، ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے دھڑوں، حریت (جے کے)، پیپلز فریڈم لیگ،مسلم دینی محاذ، مسلم لیگ نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے بانڈی پورہ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسند کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس خطے میں جو بھی خون خرابہ اور انسانی زندگیوں کا اتلاف ہورہا ہے، اس کے لیے صرف اور صرف بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی والی پالیسی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے دو عام شہریوں کو مارنے اور راست فائرنگ کرکے 3درجن کے لگ بھگ افراد کو زخمی کرنے اور 4کی آنکھوں پر پیلٹ فائیر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کے فوجی سربراہ کی اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کا باضابطہ آغاز ہے، جس میں انہوں نے عام نہتے شہریوں کو عسکریت پسندوں کے اپر گراؤنڈ تصور کرکے ان کے ساتھ سختی سے نپٹنے کی بات کہی تھی۔ حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل چیئرمین سید صلاح الدین کہا کہ بھارتی فوج، ریاستی پولیس ٹا سک فورس اور انتظا میہ حریت پسند عوام کے سامنے بے بس ہے۔ انہوںنے جہانگیر احمد گنائی ، محمد شفیع شیر گوجری، مشتاق احمد شیر گجری ،طالب علم عامر نذیر ولد نذیر احمداورجلال الدین گنائی کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ جہانگیر احمد گنائی ، محمد شفیع ، مشتاق احمدنے سر جھکانے کے بجائے سرکٹوانے کو ترجیح دی اور باطل کو یہ پیغام دیا کہ جنگجوکشمیر لہو کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے اور اس سرزمین کو آزاد کرانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔سید صلاح الدین نے کہا کہ کمسن طالب علم عامر نذیر اور جلال دین وانی کو مارناواضح کرتا ہے کہ بھارتی پالیسی ساز مسلح کشمیری عسکریت پسندوں اور نہتے کشمیری عوام میں کوئی فرق محسوس نہیں کررہے ۔ جہاد کو نسل کے سربراہ نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کے پس منظر میں جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے رویے کا نوٹس لیں اور بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے ۔جمعیت اہلحدیث نے اپنے ایک بیان میں وادی میں جاری کشت و خون کے بڑھتے سلسلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہو ے کہا ہے کہ پھر پیلٹ اور بلٹ کی قہر مانیو ں نے انسا نی زندگیوں کو غیر محفو ظ بنا دیا ہے۔ جنو بی کشمیر اور وادی کے دو سرے اطراف میں قہر و استبداد اپنے عروج پر ہے ۔بیا ن میں ملت کے نو جوان عامر نذیر کے بہیما نہ قتل پر یہ سوا ل پو چھا گیا کہ نہتے لو گو ں پر گو لیوں کی برسات برسانا دنیا کے کس قانون میں اس کی اجازت ہے ہم روز لا شیں اٹھا رہے ہیں مہذ ب دنیا کا اس کے خلا ف زور دار احتجاج ریکا رڑ نہ کرا نا اور اس جبر و استبداد کے خلاف مظلو موں کی حما یت نہ کر نا بھی ظلم کی مد دکر نے کے مترا دف ہے ۔ جمعیت نے ان انسا نیت کش کار وائیو ں پر قد غن لگا نے اور فریقین کو مسئلہ کشمیر کے پا ئیدار کے لئے مخلصا نہ کو ششیں کر نے کی اپیل کی اور کہا کہ خو د بھا رت کی سول سو سائیٹی ،انصاف دوست لوگ اور تجربہ کار سیاستدان اس تنا زعے کے فوری اور پر امن حل کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں ۔بیا ن میں آ ئے روز سرینگر کی مر کزی جامع مسجد کو نما زیو ں پر بند کر نے کے سلسلے پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہو مد ا خلت فی ا لدین کے اس رو ئیے کو فوری طور ترک کر نے کی تا کید بھی کی گئی۔ انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پدگام پلوامہ میں حریت پسند عوام پر بھارتی فورسز کے جبرو قہر کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوںنے فوجی سربراہ کے بیان کو کشمیری عوام کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر کے عوام نے ایسے مواقع پر اپنی تحریکی غیرت اور بے جگری کا مظاہرہ کیا۔ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ چیئرمین فردوس احمد شاہ نے کہا کہ ان عظیم اور مقدس قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم انکی حفاظت کرنے کیلئے عہدکریں، یہ جد و جہد تحریک کو انجام تک جاری رہیں گی۔ انہوںنے ظلم و جبراور زوروستم عوام کو تحریک سے دور نہیں کر سکتا اور اقوام عالم بالآخر عوام کی قربانیوں کے سامنے مجبور ہو کر بھارت کو ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک اور کشمیری عوام کو اپنے مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیں۔ڈیمو کریٹک پولٹیکل کے ایک اور دھڑے کے جنرل سیکریٹری خواجہ فردوس نے کہا کہ بھارتی فورسز عوامی مزاحمت سے خائف ہوکر مارنے سے مرعوب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قربانیوںکی حفاظت ہماری قومی اور تحریکی ذمہ داری ہے ۔ حریت کانفرنس (جے کے )کے کنوینر اور مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی صدر محمد اقبال میر، ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ عسکریت پسند ایک عظیم مقصد کیلئے اپنے قیمتی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیںاور ان کے طفیل ہی مسئلہ کشمیر دنیا کے ایوانوں میں گونج رہا ہے ۔امتیاز احمد ریشی اور طہور صدیقی نے صورہ اہسپتال جاکر زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔ محاز آزادی کے نائب صدر قطب عالم نے بانڈی پورہ میں جنگجو کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں انکے گھر جاکر غم زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔پیپلز فریڈم لیگ جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان ملنگام بانڈی پورہ گئے جہاں عسکریت پسند مشتاق احمد سیر کی نماز جنازہ میں شرکت اور ان کو خراج عقیدت ادا کیا۔ ترجمان نے پلوامہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے بے تحاشہ پیلٹ گنوں اور دیگر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی شدید مذمت کی۔مسلم دینی محاذکا ایک وفد امیر ضلع پلوامہ خالدبشیر کی قیادت میں پدگام پورہ گیا اور جہانگیر احمد،محمدشفیع اور عامر نذیر کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ مسلم لیگ کا ایک وفد صدرضلع پلوامہ عبدالرشید ڈار، پریس سیکریٹری فیروز احمد خان اور صدرضلع اسلام آباد سبزار احمد ڈار قوئل، بانڈرپورہ، ٹہاب اور بیگم باغ گیا جہاں انھوں نے پدگام پورہ پلوامہ میں دو عسکریت پسندوں اور دو عام شہریوں کو مارنے پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہارکیا۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان طاقت کے نشے میں چور ہوکر جس طرح یہاں چھوٹے بچوں اور عام شہریوں کو راست فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنا کر ابدی نیند سلاتا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کو خون کا’’ چسکا اور پیاس‘‘ لگ چکی ہے ۔