سرینگر// موسلادھار بارشوں اور بر فباری کے نتیجے میں شہر کی کئی بستیوں اور رہائشی کالونیوں کے گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کا عبور و مرور مشکل بن گیا ہے۔ بعض بستیاں اس حد تک پانی سے لبریز ہوگئی ہیں کہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بن گیا ہے اوراےک وسےع آ بادی گھروں مےں محصو ر ہو کر رہ گئی ۔یہ صورتحال بالخصوص شہر کی ا±ن نئی کالونیوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے ، جہاں پانی کے نکاسی کےلئے کوئی ڈرنیج سسٹم نہیں ہے ۔ جمعہ کی صبح تازہ برف پگھلتے ہی اور باروشوں سے شہر کے گلی کوچے اور سڑکیں حسب سابقہ پانی سے بھر گئیں سڑکوں ،گلی کوچوں اور بازاروں میں جمع ہوگیا ہے ۔سرائے بالا، بٹہ مالو،مہجور نگر،نٹی پورہ کے اندرونی علاقے، چھانہ پورہ اورپائین شہر کے بابہ ڈیمپ،بہوری کدل، چھتہ بل اورعیدگاہ میںسڑکوں اورخاص کر گلی کوچوں میں ابتر ڈرنیج نظام کے نتیجے میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا نا ممکن بن گیا کئی علاقوں میں اندرونی گلی کوچوںمےں اتنا پانی جمع تھا کہ راہگےروں کوعبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان علاقوں میں نکاسی آب کا معقول انتظام نہ ہونے یا ناقص ڈرینیج سسٹم ہونے پر متعلقہ سرکاری محکموں کے خلاف برہمی کا اظہارکرتے ہوئے الزام لگایا کہ ڈرینیج سسٹم کے نام پر خزانہ عامرہ سے کروڑوں روپے نکالے گئے لیکن معمولی بارش اور برفباری ہوتے ہی نکاسی آب کے دعوﺅں کی قلعی کھل جاتی ہے(سی این ایس)