سرینگر// راتھرر پورہ پا د شا ہی باغ مےں ڈرینوں کی صفائی ہ نہ ہوجانے کی وجہ سے وہ مکمل طور بلاک ہوگئی ہیں ، جسکے نتیجے میںگندہ پانی اب پےنے کے پانی کی سپلائی لائنوں مےں گھس گےا ہے ۔ راتھرر پورہ پا د شا ہی باغ کے لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں” ستمبر 2014کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ڈرنیج سسٹم فیل ہوگیا ہے کیونکہ سیلاب میں بہہ جانے والا سارا کوڑا کرکٹ ڈرینوں میں چلا گیا اور ان ڈرینوں کی صفائی نہ ہوجانے کی وجہ سے یہ مکمل طور بلاک ہوگئی ہیں ، جسکے نتیجے میں ان مےں موجود جمع شدہ گندہ پانی اب پےنے کے پانی کی سپلائی لائنوں مےں گھس گےا ہے اورلو گ نا صا ف پا نی پےنے پر مجبو ر ہو گئے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ اگر چہ ےہ معاملہ متعدد بار مےونسپل کا روپورےشن کی نوٹس مےںلاےا جا چکا ہے تاہم 3سال گذرنے کے باوجود ڈرےنوں کی صفا ئی نہےں کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ کہ اس صورتحا ل کی وجہ سے لوگ گند ہ پانی پےنے کےلئے مجبور ہو رہے ہےںاور لوگ بوتل بند پانی کا استعمال کررہے ہےں۔