جموں//جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سول سیکرٹریٹ جموں کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل سول سروسز کلچرل اینڈ سپورٹس بورڈ اور حکومت کیرالا کے اشتراک سے تھیرونتھپورم کیرالا میں 23 مارچ سے 27 مارچ 2017 تک آل انڈیا سول سروسز فُٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے جس میں ریاست جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں 20 ممبران پر مشتمل ٹیم کیرالا بھیجی جائے گی ۔ تمام ریاستی ملازمین ( گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ ) جو سول محکموں میں کام کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے خواہشمند ہوں ، انہیں 13 اور 14 مارچ کو مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں سلیکشن ٹرایلز کیلئے حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔