مینڈھر//جموں کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے لئے جا رہے دسویں کلاس کے امتحان میں بڑے پیمانے پر نقل کا انکشاف ہوا ہے ۔اس دوران مینڈھر میںنقل کی پاداش میں 35 طلباء کے خلاف کیس بنائے گئے۔ بورڈ کی ٹیم نے گرلز ہائر سکنڈر سکول مینڈھر سنٹر نمبر 45022 میں چھاپہ مار کر 24 طلباء کے خلاف نقل کی پاداش میں کیس بنائے جبکہ سنٹر نمبر 4521 میں 07، بوائز ہائر سکنڈر سکول مینڈھر کے سنٹر نمبر 45019 میں 1 ، 45020 میں 2 ، 45023 میں ایک کیس بنایاگیا۔مجموعی طور پر35 کیس بنائے گئے ۔ یاد رہے کہ گرلز ہائر سکنڈر سکول میں سی ای او پونچھ نے کچھ دن قبل پہلا عملہ تبدیل کر کے نیاعملہ تعینات کیاتھا۔