تھنہ منڈی //ضلع لوک شکشا ضلع انسٹی ٹیوٹ ایجوکیشن و ٹریننگ راجوری کے زیر اہتمام تھنہ منڈی میں ساکشر بھارت مشن کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کے تحت بیداری پروگرام منعقد ہوا۔اس موقعہ پر ریلی کو ممبر سیکریٹری اورڈائٹ پرنسپل پردیپ کمار شرما نے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی محمد افضل مرزا و تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ایس بی ایم ونگ کے سربراہ سرجیت کمار شرما ، سینئر لیکچرار ڈائٹ محمد حنیف بھٹی ، انچارج ایس بی ایم اور لیکچرار ڈائٹ عمران خان و ضلع کے دیگر کوآرڈی نیٹروں نے بھی اس موقعہ پر شرکت کی ۔یہ ریلی تحصیل دفتر تھنہ منڈی سے شروع ہوکر بوائز ہائراسکینڈری سکول تھنہ منڈی میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی کا مقصد لوگوں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کے فائدے کے بارے میں جانکاری پھیلاناتھا۔