سرینگر// سرینگر کے قمرواری علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ زبردست پریشان ہوگئے ہیں جبکہ لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کی صورتحال میں بہتری نہیں لائی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہونگے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ قمرواری اور برتھنہ کے علاوہ منڈی،پارمپورہ اور پی سی ڈیپو علاقے میں برقی رﺅ کی حالت ناگفتہ بہہ ہوگی ہے جبکہ شام کے وقت گھنٹوں بجلی بند کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق صارفین کو بجلی فرہم نہیں کی جاتی اور من مانے طریقے سے صارفین کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیڈول کے مطابق انہیں بجلی فرہم نہیں کی گئی تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں کو گھپ اندھیرے میں رکھنا محکمہ کا معمول بن چکا ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے میں مداخلت کریں اور بجلی کی معقول سپلائی فرہم کریں۔