سرینگر// موٹر سائیکلوں اور سکوٹی کیلئے معروف نام سوزوکی کی جانب سے متعارف کئے گئے نئے پروڈکٹ سوزوکی جکسر اور ایکسس سکورٹی کو نئے ڈیزائن اور نئے رنگوں میں سرینگر کے الفا آٹو موبائلز شہید گنج میں دستیاب رکھا گیا ہے ۔جبکہ ایکسس 125نئے رنگوں کے علاوہ پٹانگ سونگ سلور رنگ میں عنقریب ہی مارکیٹ میں آئے گا ۔اس سلسلے میں منیجگ ڈائریکٹر مسٹر ستوشی نے کہاہے کہ ملک کی دوسری ریاستون میں ان نئے پروڈکٹس کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ کشمیر کے موٹر سائکل و سکوٹی شائقین اس سے استفادہ کریں گے ۔