سرینگر//سونہ وار میں محکمہ جنگلات کا ایک رہائشی کوارٹر خاکستر ہوا جس کے نتیجے میںلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ آگ بجھانے کے دوران محکمہ فائز اینڈ ایمر جنسی سروسز کے 3اہلکار زخمی ہوئے ۔اتوار بعد دوپہر اڑھائی بجے سونہ وار میں ووڈ لینڈ سکول کے نزدیک محکمہ جنگلات کے 2منزلہ رہایشی کورٹر میں آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس موقعہ پرمقامی لوگ او رآگ بجھانے والا عملہ جائے واردات پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی ۔آگ بجھانے کیلئے محکمہ فائر اینڈ سروسز کے کئی اسٹیشنوں سے گاڑیوں اور عملہ کو لایا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم آگ سے عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور عمارت میں موجود لاکھوں روپت مالیت کا ساز و سامان جل گیا ۔محکمہ فائر اینڈ سروسز کے ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ کوراٹر میں موجود سلینڈر میں گیس خارج ہونے سے لگی اور لاکھوں روپت کا نقصان ہوا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔