بارہمولہ //جموں وکشمیر میں جیو مواصلاتی سروس شروع ہوئی وہیں قصبہ بارہمولہ سے صرف 5کلو میٹر دور نارواو کے 40دیہات اس سروس سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی قصبہ اوڑی کے سبھی علاقہ جات بھی جیو سروس کے انتظار میں ہیں ۔شیری نارواو کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جیو سروس شروع نہ ہونے سے ہزاروں صارفین میں مایوسی پائی جارہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اگر چہ صارفین نے جیو سم کارڑس اورG 4موبائیل بھی خریدے تاہم سروس چالو نہ ہونے کی وجہ سے وہ بیکار پڑے ہیں ۔