نئی دہلی//بچت کھاتوں سے ایک ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ رقم نکالنے کی حد ختم ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی اب بینک کھاتوں سے رقم نکالنے کے معاملے میں نوٹ بندی سے پہلے کی پوزیشن بحال ہوگئی ہے ۔اس وقت بچت کھاتوں سے ایک ہفتہ میں پیسہ نکالنے کی حد24ہزار روپے تھی جسے 20فروری کو بڑھا کر 50ہزار روپے کیا گیا تھا۔ کرنٹ اکاونٹ ، اوور ڈرافٹ اور کیش کریڈٹ کھاتوں سے پیسہ نکالنے کی حد 30 جنوری کو ہی ختم کردی گئی تھی۔ ساتھ ہی یکم فروری سے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کی حد بھی ختم کردی گئی تھی لیکن بچت کھاتوں پر ایک ہفتہ میں رقم نکالنے کی حد برقرار رہنے سے ایسے کھاتہ داروں کے لئے ایک طرح سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر بھی حد متعین تھی۔