مینڈھر//کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری پروین سرور خان نے خطہ پیر پنجال میںوزیر اعلیٰ سکوٹی سکیم لاگو نہ کرنے پر سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ سکیم وزیر اعلیٰ خودچلا رہی ہیں اور انہوں نے جموں اور سرینگر کے کئی اضلاع کے ڈگری کالجوں میں طالبات کو سکوٹی فراہم کی ہیں لیکن اس وقت تک خطہ پیر پنجال میں ایسا نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس سکیم کافائدہ سب سے پہلے پہاڑی اضلاع کو دیناچاہئے تھاجہاں کی طالبات کو کئی کلو میٹر پیدل سفر طے کرناپڑتاہے لیکن الٹا انہوںنے ان علاقوں کو نظرانداز ہی کردیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ اسو قت تک خطہ پیر پنجال کے کسی بھی کالج کے اندر وزیر اعلیٰ نے سکوٹیاں فراہم نہیں کی جس پر انہیںبے حد افسوس ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں اور سرینگر میں طالبات کیلئے میٹاڈوریں بھی لگائی گئی ہیں لیکن یہاں یہ سہولت بھی دستیاب نہیں اور خطے کی طالبات کو کالجوں تک پہنچنے کیلئے گھنٹوں گاڑیوں کا سڑک پر انتظار کرناپڑتاہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیرا علیٰ خطے کی طالبات کے لئے دوسری نظر نہ رکھیں بلکہ ان کے ساتھ بھی انصاف کیاجائے۔