سرینگر//چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جموں اینڈ کشمیر شانت منو نے کہا کہ سرینگر پارلیمانی نشست کے ضمنی چنائو کے منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔سی ای او نے ان باتوں کا اظہار منگل کو چنائو عمل سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں سرینگر، بڈگام اور گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ اسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسران، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈی آئی جی سرینگر اور متعلقہ ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔