کنگن/ غلام نبی رینہ // سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر دوبارہ برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔گذشتہ ہفتے بیکن نے اگر چہ سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا اور گگن گیر سے لیکر ہنگ پارک تک تقریباََ چھ کلو میٹر سڑک کو صاف کیا لیکن حالیہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ پر دوبارہ برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں برف ہٹانے کا کام بند کردیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز سے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی گگن گیر تک سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس دوران بیکن نے گگن گیر سے دوبارہ برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔بیکن ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر موسم ساز گار رہا تو دس روز تک سونہ مرگ شاہراہ کو آمدو رفت کے قابل بنایا جائے گا ۔