ٹنگمرگ//کنزر ٹنگمرگ کے ٹائون ہال میں منگل کو اپنی نوعیت کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں سب ڈیوژن ٹنگمرگ کے مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ علاقے کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عوام کو در پیش روزمرہ کے مختلف گوشوں سے متعلق مسائل کو زیرِ بحث لایا گیا۔ سب ڈیوژنل مجسٹریٹ ٹنگمرگ عزیز احمد راتھر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحات کی بنیاد پر حل کریں اور لوگوں کو راحت پہنچانے میں کوئی بھی کوتاہی نہ برتیں۔ (احمد کشمیری)