سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے منگل کو نگین ،چک صدربل اور شالیمار میں کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پرایک مسماری ٹیم نے ناجائز تجاوازت ہٹانے کی مہمکیچک صدر بل شالیماراور نگین میں3 تعمیراتی ڈھانچے منہدم کئے ۔ لاوڈا کے ایک ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ عدالتی احکامات کے تحت من وعن زمینی سطح پر متحرک ہے اورانہدامی مہمجاری ہے جبکہ محکمہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اْس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔