سرینگر//آفات سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس سرینگر کی طرف سے 5روزہ تربیتی کیمپ شروع ہوا جس میں کئی سکولوں کے طلاب کو تربیت دی جارہی ہے ۔منگل سے شروع ہوئے اس تربیتی کیمپ میں گورئمنٹ ہائی سکول رعناواری ،گلستان ادفل زکورہ اور ماڈل ہائی سکول جواہر نگر کے طلباء کو تربیت دی گئی ۔اس سے قبل سول ڈیفنس کی طرف سے ایس ایس بی 13ویں بٹالین کے اہلکاروں کو تربیت دی گئی ۔سول ڈیفنس نے اسلامیہ کالج سرینگر کے این سی سی کیڈٹوں کو بھی تربیت دینے کا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔سول ڈیفنس کے ڈپٹی چیف وارڈن عامر علی نے بتایا کہ یہ تربتی کیمپ کے دوران لوگوں کو آفاتی اور حادثاتی صورتحال سے نمٹنے اور فسٹ ایڈ حاصل کرنے کے لئے جانکاری دی گئی تاکہ آفات کے دوران جان ومال کی حفاظت کے علاوہ آفات کے دوران کم نقصان ہو ۔انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپوں کے انعقاد کا مقصدہے کہ لوگوںکو مختلف آفات سماوی اورحادثات سے نمٹنے کے متعلق شعور و آگاہی پیدا ہوجائے تاکہ ان کے مال وجان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔