رانچی// ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے اسٹار آسٹریلیائی آف اسپنر ناتھن لیون کو پورا یقین ہے کہ وہ یہاں 16 مارچ سے کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے ۔29سالہ لیون کو دوسرے کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔لیون کو بھروسہ ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے اور آخری الیون میں کھیلیں گے ۔ لیون نے دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی پہلی اننگز میں خطرناک گیندبازی کی تھی اور آٹھ وکٹ حاصل کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی بلے بازی کی کمر توڑ دی تھی۔ لیون نے کہا، "گزشتہ کچھ وقت سے میں مسلسل گیندبازی کر رہا ہوں اور لمبے اسپیل پھینکنے کی وجہ سے انگلی زخمی ہو گئی تھی۔ضابطے کے تحت میں انگلی پر ٹیپ لگا کر گیندبازی نہیں کر سکتا ہوں۔ انگلی میں چوٹ کی شکایت پہلے بھی ہوتی رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ میچ سے پہلے ٹھیک ہو جاؤں گا۔ "انہوں نے کہا، " ہندوستان کے سال 2013 کے گزشتہ دورے میں بھی انہیں انگلی کی چوٹ کا سامنا تھا ۔ انگلی میں درد ہے لیکن میچ سے پہلے میں اس سے نجات حاصل کرلوں "۔یواین ٓئی۔