نئی دہلی// اترپردیش او راتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں غیر معمولی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ آج لوک سبھا پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا حزب اقتدار کے اراکین نے میزیں تھپتھپا کر زوردار خیر مقدم کیا۔مسٹر مودی اس وقت ایوان میں پہنچے جب اسپیکر سمترا مہاجن نے گیارہویں ، بارہویں اور تیرہویں لوک سبھا کے رکن رہے مسٹر بی وی این ریڈی کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام پڑھنے اور خاموش رہ کرخراج عقیدت پیش کرنے کے بعدوقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کے ساتھ وزیر اعظم جیسے ہی ایوان میں پہنچے حز ب اقتدار کے اراکین اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اور میزیں تھپتھپا کر ان کا خیر مقدم کیا۔