بھارتی فضائیہ کا چیتک ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دہلی// ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک چیتک ہیلی کاپٹر اتر پردیش کے الہ آباد کے نزدیک بامرولی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا اور الہ آباد میں بامرولی کے نزدیک اس میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد پائلٹ نے اسے اتارنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی اور ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تاہم دونوں پائلٹ اس سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے ۔حادثے کے اسبا ب کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے ۔دریں اثنا سہ پہر کو ایک سکھوئ -30 جنگی جہاز باڑ میر (راجستھان) میں گرگیا۔ تاہم راحت کی بات یہ رہی کہ دونوں ہی حادثات میں پائلٹ سلامت رہے ۔فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایک سکھوئ جنگی جہاز نے اترلائی سے معمول کی تربیتی پرواز کی تھی لیکن یہ باڑمیر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حالانکہ دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے ۔حادثہ کی وجہ سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ حادثہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *