نئی دہلی// بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سات اپریل کو ہندستان کے چارروزہ دورے پر آئیں گی۔وزارت خارجہ نے یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر محترمہ حسینہ سات اپریل کو ہندوستان آئیں گی۔دونوں رہنما آٹھ اپریل کو نئی دہلی میں سرکاری بات چیت کریں گے ۔محترمہ حسینہ سات برسوں کے بعد ہندوستان کے دورے پر آئیں گی۔