سرینگر//سرینگر شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں مخصوص پارکنگوں میں رکھا کریں ۔ایس پی ٹریفک سرینگر کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوئزی میں ایسے افراد جوکہ آبی گذر سے کورٹ روڈ اور گھنٹہ گھر اور پلیڈیم گلی تک مختلف دفاتر،تجارتی مقامات اور اداروں میں کام کرتے ہیں ،سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو شیخ باغ میں رکھا کریں ۔ریذیڈنسی روڈ اور ملحقہ علاقے کے کارو باری افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو سٹیٹ بنک آف انڈیا کے سامنے رکھا کریں ۔اسی طرح ریگل چوک سے آبی گذر تک مختلف دفاتر،تجارتی مقامات اور اداروں میں کام کرنے والے افرادسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کوپریس کالونی کے نزدیک پرانے سٹیٹ گیراج موٹر میں پارک کریں ۔ایڈوائزی میں مزید ہدایت دی گئی ہے کہ پولو ویو مارکیٹ اورپولو گرونڈعلاقہ کے تاجر پیشہ افراد گاڑیوں کومغل درباہ ہوٹل کے سامنے پارکنگ میں گاڑیوں کو رکھا کریں جبکہ پولو ویو اور پولو گرونڈ کی دووسری جانب ایم اے روڈ پر گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کو بینکٹ ہال کے بلمقابل رکھا کریں ۔اسی طرح V-martاور اسکے متصل علاقہ کے تاجر پیشہ افراد گاڑیوں کو خالصہ سکول کے نزدیک پارک کرسکتے ہیں ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مخصوص جگہوں پر ہی اپنی گاڑیوں کو رکھا کریں اور اگر کسی کی گاڑی کو ٹریفک جام یا ٹریفک میں رکاورٹ کی وجہ پایا گیا تو اس گاڑی کے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔