راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے فوٹو گرافر کلب کی طرف سے بین یونیورسٹی تصویری نمائش اور موبائل فوٹوگرافی مقابلے کا اہتمام کیاگیا جس میںریاست اور بیرون ریاست سے مختلف اداروںکے طلباء نے حصہ لیا ۔مقابلے میں خاص طور پر چندی گڑھ یونیورسٹی ، این آئی ٹی سرینگر ، دہلی یونیورسٹی ، جی سی ای ٹی ، پی ٹی یو ، آئی یو ایس ٹی ، سی یو جموں کے طلباء نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت مہمان خصوصی تھے جبکہ ججز کے فرائض سجاد رفیق اور پشپندر سنگھ نے انجام دیئے ۔اپنے خطاب میں جاوید مسرت نے کلب کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ فوٹو گرافی ایک فن اور سائنس ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں اس مقابلے میں کئی انجینئرنگ گریجویٹس کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔انہوںنے دیگر یونیورسٹیوںسے آئے طلباء اور مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کلب کو ان کی طرف سے ہر ممکن تعاون دیاجائے گا۔مقابلے میں پہلی پوزیشن عادل حیات بٹ نے حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب ڈاکٹر ماجد بشیر ملک اور بشیر ظہیر میر نے حاصل کی ۔کامیاب طلباء کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔اس موقعہ پر یونیورسٹی پروفیسر اور عملہ بھی موجود تھا۔