راجوری //راجوری کے نوجوانوں نے منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف احتجاج کیا ۔بڑی تعداد میں نوجوان گوجر منڈی چوک کے نزدیک عبداللہ پل پر جمع ہوئے اور انہوںنے منشیات کے کاروبار کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوںنے کہاکہ راجوری میں منشیات الارمنگ کی حد تک پہنچ گئی ہے اور نوجوان نسل اس سے بری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس پر پولیس اور حکام کی طرف سے کوئی نظر نہیں رکھی جارہی ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری جسونت سنگھ اور ایس ایچ او راجوری اجے چب موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے نوجوانوںسے بات چیت کرکے انہیں یقین دلایاکہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ کس رکھاہے اور کارروائی ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کاروبار میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔