مینڈھر// پنچایتوں کی حد بندی کا عمل اگرچہ مکمل ہوچکاہے لیکن مینڈھر کے عوام کو اب بھی اس پر تحفظات ہیںاورانہوںنے مانگ کی ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کئے جائیں ۔ گو جر بکر وال یو نین کے تحصیل صدر سکند ر چوہد ری نے بی ڈی او مینڈھر اور محکمہ دیہی تر قی کے ملا زمین پر الز ام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر کے علا قہ اڑی میں محکمہ کے ملا زمین نے پنچایتو ں کی غلط حد بند ی کی ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ پتر اڑہ ، تتہ پانی، چھکراڑی، کا لو نی جو کہ جغرافیائی لحاظ سے ایک ہی لا ئن میں ہیں ،کو محکمہ کے ملا زمین نے پتر اڑہ وارڈ کو اُ ٹھا کر نا ڑیا ں پنچایت کے ساتھ لگا دیاہے جبکہ اگردیکھا جا ئے تو پتر اڑہ وارڈ پنچایت اڑی مراد ن شاہ کے ساتھ لگا یا جا نا تھا جہا ں پر دیگر وارڈو ں کو لگا یا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بی ڈی او مینڈھر اور محکمہ دیہی تر قی کے ملا زمین نے جا ن بو جھ کر لو گو ں کو تنگ کر نے کے لئے اڑی مرو ان شاہ پنچایت سے پتر اڑہ وارڈ کو الگ کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پتر اڑہ وارڈ کو اڑی مردان شاہ پنچایت کے ساتھ نہ لگا یا گیا تووہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے ۔دیگر لوگوں محمدا سلم خان، محمد بشیر، خا دم حسین، محمد حسین، عارف حسین وغیر ہ نے بھی محکمہ دیہی تر قی کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مناسب طور پر پنچایت اور وارڈ بندی کرانے کی اپیل کی ہے ۔