تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے لوگوں نے مانگ کی ہے کہ آدھار کارڈ کیلئے لوازمات کم کئے جائیں تاکہ اس اہم دستاویز کے حصول میں مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔بڑی تعداد میں لوگ تحصیل دفتر کمپلیکس کے باہر جمع ہوئے اورانہوںنے اپنے اس مطالبے کے حق میں نعرے بازی کی ۔انہوںنے کہاکہ حکام نے حال ہی میں آدھار کارڈ بنانے کا عمل دوبارہ شروع تو کیاہے لیکن اس کیلئے ایسے لوازمات بھی لئے جارہے ہیں جو ہر ایک کے پاس نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک شخص کو آدھار کارڈ بنانے کیلئے بہت سے لوازمات پورے کرنے ہیں جو سبھی کے پاس نہیں ۔ان کاکہناتھاکہ قبل ازیں آدھار کارڈ اچھے طریقہ سے بنائے جارہے تھے لیکن اب کچھ ایسے لوازمات طلب کئے جارہے ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہے ۔